چند خاندانوں کاراج ختم کرنے اور عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لئے طلبہ کو ڈاکٹر طاہرالقادری کادست و بازو بننا ہوگا۔ عمر ریاض عباسی

تعلیم کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی لہذا طلبہ کی اولین ذمہ داری صرف اورصرف تعلیم کا حصول ہے۔ عرفان یوسف
ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا عہد کرتے ہیں۔ قاسم مرزا

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی آوازپر لبیک کہناہوگا، کرپٹ نظام ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہاہے، ایسے حالات میں طلبہ کوتحریک پاکستان والے جذبے والاکرداراداکرناپوگا تاکہ تکمیل پاکستان کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے، ملک پر قابض چند خاندانوں کا راج ختم کرنے اورغریب عوام کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد میں طلبہ ڈاکٹر طاہرالقادری کادست و بازوبننا ہوگا۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ملک میں دستور مدینہ کا نفاذ چاہتے ہیں، جس نظام کے تحت ہر شہری کو اس کے حقوق ملیں اور حکمران عوام کے جواب دہ ہوں، پاکستان عوامی تحریک اختیارات کی تقسیم نچلی سطح تک چاہتی ہے۔

مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کہاہے کہ مصطفوی سٹو ڈنٹس موومنٹ گزشتہ 19 سالوں سے تعلیمی اداروں میں فروغ تعلیم اور فروغ امن کے لیے کوشاں ہے۔ ہمارامقصد اعلی تعلیمی معیار اور اسلام کے آفاقی نظام کو طلباء تک پہنچانا ہے۔ قوموں کی تعمیر میں باشعور نوجوان اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شعور کے لیے اچھے ماحول میں تعلیم و تربیت کا ہونابہت ضروری ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلباء یونین کے حق میں ہیں مگر کسی بھی گروہ کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ تعلیمی اداروں کا ماحول خراب کرے اور وہاں کے پرامن ماحول سے کھیلے۔ طلباء اپنا رشتہ اسلحہ کی بجائے کتاب سے جوڑیں اور معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ہمیشہ اعلی انسانی اقدار کوفروغ دیا ہے، ایم ایس ایم طلبہ میں فروغ امن کے لیے رواداری اور الفتوں کا پیغام عام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 19ویں یوم تاسیس کے موقع پر (امید پاکستان) کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاسم مرزا نے کہا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا عہد کرتے ہیں۔ فروغ امن کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا جدوجہد ہمارے لیے زاد راہ ہے۔ ایم ایس ایم اسلام آباد کے صدر سعید نیازی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی لہذا طلبہ کی اولین ذمہ داری صرف اورصرف تعلیم کا حصول ہے۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں طلبہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مہنگائی کے حالیہ طوفان کی وجہ سے طلبہ کا تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ علم کی اہمیت سے بہرہ ور قومیں اپنے ممالک میں بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہیں۔ لیکن پاکستان میں تعلیم کا حصول مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ کرپٹ نظام انتخاب ہے۔ ملک میں نظام تعلیم کو بہتر اور آسان بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ امید پاکستان طلبہ  کنونشن میں مرکزی نائب صدر ریاض طاہر، نعمان کریم، محمد محسن، محمد ندیم، بلال احمد، دانش خان کے علاوہ سینکڑوں طلباء نے بھی شرکت کی۔ کنونشن کے آخر میں صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف اور ان کی ٹیم کے دیگر ممبرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم فروغ امن کے لیے ہمہ وقت کوششیں کرتے رہیں گے اور ایم ایس ایم تعلیمی اداروں میں امن، محبت، بھائی چارہ اور کتاب سے لگاو پیدا کرنے کے لیے اپنی جدوجہد ہمیشہ جاری رکھے گی۔ کنونشن میں ابرار رضا ایڈووکیٹ، غضنفر کھوکھر، شمریز اعوان نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن میں طلبہ تنظیموں، اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شریک تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top